23 نومبر ، 2012
ایڈیلیڈ…جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 550 رنز کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دوسرے روز کھیل کے اختتا م پر2وکٹوں کے نقصان پر217رنز بنالیے ۔گریم اسمتھ 111 اور روڈولف 25 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ گریم اسمتھ اور پیٹرسین نے 138 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ پیٹرسین 54 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ہاشم آملہ 11 رنز بناکر وارنر کا شکار بنے۔ جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 333 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔اس سے قبل کینگروز نے گذشتہ روز کے اسکور482 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا ، آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی مائیکل کلارک نے انفرادی اسکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ کرکے 230 رنز بنائے ۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پیٹنسن کے42 رنز سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکا ، یوں پوری ٹیم 550 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مورکیل نے 5 جبکہ اسٹین اور کیلس نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔