Time 26 اگست ، 2022
کھیل

پاکستان نے ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

دوسرے میچ میں پاکستان نے تائیوان کو 2-3 سے ہرایا ۔—فوٹو:ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ
دوسرے میچ میں پاکستان نے تائیوان کو 2-3 سے ہرایا ۔—فوٹو:ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ

بحرین میں جاری ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بحرین میں 22 اگست سے شروع ہونے والی ایشین انڈر 20 چیمپئن شپ میں 18 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 3، 3 کے 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پاکستان کو اپنے گروپ کے پہلے میچ میں چین نے 1-3 سے شکست دی تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے تائیوان کو 2-3 سے ہرایا ۔

فوٹو:ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ
فوٹو:ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ

تائیوان کیخلاف پاکستان نے ابتدائی 2 سیٹس ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور مسلسل تین سیٹس جیتے ۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم کی جیت کا اسکوربیس - پچیس، سترہ - پچیس، پچیس - انیس، پچیس - سترہ اور پندرہ - گیارہ رہا۔

تائیوان کے خلاف جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹاپ 12 ٹیموں میں جگی بنائی اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے راؤنڈ کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ 12 میں سے چار ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل کھیلنے کی حقدار قرار پائیں جبکہ پاکستان سمیت8 ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔

پلے آف میں پاکستان آج  جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گا اور جیت کی صورت میں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گا۔

مزید خبریں :