پاکستان

شہبازگل کی رہائشگاہ پر ملنے والے سیٹلائٹ فون کو فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا

شہبازگل کی رہائشگاہ پر ملنے والے سیٹلائٹ فون کو فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا

اسلام آباد: افواج پاکستان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ملنے والے سیٹلائٹ فون کو فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک کیلئے بھجوائے گئے فون کا ڈیٹا اورکال ریکارڈ حاصل کیا جائے گا، چھاپے کے وقت ملنے والا سیٹلائٹ فون بظاہر ان ایکٹو لگتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک کی جامع رپورٹ آنے کے بعدمزید تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں :