27 اگست ، 2022
لاہور سے لندن جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز نےلاہور سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی، ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پائلٹ طیارے کو پشاور کی حدود سے واپس لاہور ائیرپورٹ لے آیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پرواز پہلے ہی دو گھنٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔