Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

وزیر خزانہ کی سبزیوں کی قلت دور کرنےکیلئے بھارت سے تجارت کی تجویز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سبزیوں کی قلت اور مہنگائی دور کرنے کے لیے بھارت سے تجارت کی تجویز دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سبزیوں کی کمی دور کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنےکے لیے بھارت سےتجارت ہوسکتی ہے تاہم بھارت سے تجارت سے متعلق یہ میرا ذاتی خیال ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب سے10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر درکار  ہیں، سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اورکامرس کو تجاویز دینےکا کہا ہے، میرا ذاتی خیال ہےکہ غیر معمولی حالات ہیں، اگر بھارت  سے سبزیاں درآمد کرنا  پڑیں تو کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں مجھے وزیراعظم اس لیے بننا ہے کہ پاکستان کو سنواروں ، آپ جب آتے تھے  تو کہتے تھے میں ٹماٹر ، پیاز کی قمیتیں دیکھنے نہیں آیا، کچھ شرم ہوتی ہے،  یہ شرم سے عاری لوگ ہیں۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ ہم نے سیلز ٹیکس آج بھی زیرو رکھا ہے ،آج میں قیمتیں بڑھاتا ہوں تو  شوکت ترین اور اسدعمر تنقید کرتے ہیں، میری اپنی پارٹی کے لوگ بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم اپوزیشن میں بھی ملک کو دیوالیہ  نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :