Time 29 اگست ، 2022
پاکستان

ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی عارضی طور پر ختم کردی

بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم— فوٹو: فائل
بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی  تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی لائیو تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

وکلا کے دلائل کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کاپیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ پیمرا افسر نامزدکرے جوپیش ہوکرنوٹیفکیشن کے اجراکی وضاحت کرے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ عام میں پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے بعد پیمرا نے ان کی لائیو تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں :