31 اگست ، 2022
وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امدادی اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹی نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضروری اشیا کی درآمد پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ہو گی اور تمام اشیا این ڈ ی ایم اے کی تصدیق پر ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک سے موصول سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے بنیادی اشیائے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدام کیا۔