Time 02 ستمبر ، 2022
پاکستان

پولیس میں تعیناتیاں: وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی میں اختلافات سامنے آگئے

آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ آفس سے بھیجی گئی فہرست میں شامل افراد کو تعینات کرنے سے انکار کردیا: ذرائع— فوٹو: فائل
آئی جی پنجاب نے وزیر اعلیٰ آفس سے بھیجی گئی فہرست میں شامل افراد کو تعینات کرنے سے انکار کردیا: ذرائع— فوٹو: فائل 

پنجاب پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) سمیت مختلف رینک کے افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس فیصل شاہکار کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔

آئی جی آفس ذرائع کے مطابق آئی جی نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تعیناتیوں کیلئے بھجوائی گئی فہرست پر عمل سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر علی ضیا نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے حکم پر متعدد آر پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی فہرست بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی فیصل شاہکار کے درمیان معاملات پہلے دن سے ہی الجھے ہوئے ہیں۔

آئی جی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ اچھی شہرت نہ رکھنے والے افسران کو کسی ذمہ دار عہدے پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھاکہ اختلافات کی کوئی بات نہیں، یہ صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :