24 نومبر ، 2012
کھلنا…ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش کو مشکلات کا سامنا ہے اور چوتھے روز کھیل کے اختتام پردوسری اننگز میں6وکٹوں کے نقصان پر226رنزبنائے ہیں، اس طرح اسے ویسٹ انڈیز کیخلاف اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید35رنز درکار ہیں اور اس 4 وکٹیں باقی ہیں۔ بنگلا دیش کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 82 کے مجموعی اسکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم شکیب الحسن اور ناصر حسین کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے144رنز کی شراکت نے بنگلادیشی ٹیم کی پوزیشن کسی حد تک بہتر بنادی۔شکیب الحسن صرف 3رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔ ناصر حسین 64 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل مہمان ٹیم نے 648 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، چندرپال نے ناقابل شکست 150 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 4 ، سہاگ غازی نے 3 جبکہ روبیل حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔