05 ستمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد اسٹیڈیم سے سیدھے اسپتال چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی دائیں ٹانگ میں شدید کھچاؤ ہے جس کے لیے فوری طور پر ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رضوان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں کیپنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے لیکن انہوں نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی اور غیر معمولی اننگز کھیلی۔
رضوان نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔