19 فروری ، 2012
برسبین…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔ برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے ساتویں میچ میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر288 رنز بنائے۔ ہسی 59 ، فوریسٹ52 ، ویڈ45 اور وارنر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عرفان پٹھان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔