ویڈیو: بھالو نے کمر پر کھجلی کا بہترین طریقہ ڈھونڈ نکالا

اگر کمر پر کھجلی ہو تو انسان کے پاس بے شمار  طریقے اور آلات ہیں جس کے استعمال سے وہ اپنا مسئلہ حل کر لیتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک جانور کو کمر پر کھجلی ہو تو وہ کیسے کرے گا؟ 

اس سوال کا جواب بھی ہمیں ایک جنگلی جانور کی ویڈیو سے ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر  بھالو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھالو مزے سےگھانس پر بیٹھا ہے کہ اچانک اسے کمر پرکھجلی ہوئی جس کا آسان حل بھالو نے ایسا نکالا کے دیکھنے والے بھی ہنسے بغیر رہ نہ سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو کمر پرکجھلی کو دور کرنے کے لیے ایک کھمبے سے اپنی کمر کو دائیں بائیں جانب کرتا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ بھالو مستی میں مگن  ناچ رہا ہے لیکن دراصل بھالو کمر کی کھجلی کو دور کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہر دیکھنے والے نے بھالو کی اس  ویڈیو کو پسند کیا اور بھالو کے کھجلی کے طریقے کو بھی نئی ایجاد قرار دیا۔

مزید خبریں :