14 ستمبر ، 2022
کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے اہم گینگ وار کمانڈر کی لاش مٹھی سے برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سٹھار کے مطابق مٹھی سے برآمد لاش کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ 2019 میں درج کیا گیا تھا جو بعد میں سی کلاس کردیا گیا تھا۔
سہیل عرف سنی عزیر گروپ کے اہم کمانڈر شیراز کامریڈ کا دست راست تھا جو تین سال قبل بلوچستان سے لاپتہ ہوا تھا، سہیل کے خلاف مختلف دس مقدمات درج ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص کی لاش کھیتوں سے ملی تھی جس کی شناخت عرفان بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کے برادر نسبتی عرفان بصارت صدیقی 5 سال سے لاپتہ تھے اور سندھ ہائیکورٹ میں ان کی جبری گمشدگی کا کیس زیر سماعت ہے۔