Time 14 ستمبر ، 2022
پاکستان

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 193 واقعات ہوئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور : خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کےدوران دہشت گردی کے 193 واقعات ہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں دو خودکش حملے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 11  آئی ای ڈیز دھماکے ہوئے، صوبے میں 15 دستی بم حملے بھی ہوئے، تین واقعات میں دہشت گردوں نے مارٹرگولوں کا استعمال بھی کیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پولیس اور شہریوں پر فائرنگ کے 30 واقعات پیش آئے، صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کے7  واقعات ہوئے، دہشت گرد حملوں میں 44 افراد شہید  اور  60 سےزیادہ زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :