پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2022

یو این جنرل اسمبلی میں موضوع سیلاب اور موسمیاتی تغیرات ہوں گے: پاکستانی مندوب

سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، اسپانسر بھی مخلص ہیں: منیر اکرم
سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، اسپانسر بھی مخلص ہیں: منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسمیاتی تغیر کے مسائل ہوں گے۔

منیر اکرم کا  کہنا تھا کہ یو این سکریٹری جنرل نے پاکستان جا کرعالمی برادری سے امداد کی اپیل کی اور کہا کہ عالمی حدت کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، پاکستان کا قصور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یواین سکریٹری جنرل نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کی اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کے دورہ پاکستان سے مطمئن ہوں۔

یون این میں پاکستان کے مستقبل مندوب نے  مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کافی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، ہرموقع کو استعمال کر کے امداد جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری پہلی ترجیح سیلاب کی تباہ کاری ہے، ہمیں اس کیلئے دنیا سے سپورٹ موبلائز کرنا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے، عالمی میڈیا میں سیلاب کو بھرپور کوریج دی جارہی ہے، اسپانسر  بھی مخلص ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف کا سامان دنیا بھر سے آرہا ہے، امریکا نے جو امداد دی ہے، کافی سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے، چین اور دیگر دوست ممالک نے بھی بھرپور امداد دی ہے اور امداد متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

یون این جنرل اسمبلی اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کیلئے وزیراعظم کے وفد اور پروگرام کے بارے میں حتمی فیصلے ہو رہے ہیں، اجلاس کے موقع پر جو ملاقاتیں ہوں گی اس سے اچھے نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم موضوع سیلاب کی تباہ کاری اور موسمیاتی تغیر کے مسائل ہوں گے، سیلاب کی تباہ کاریوں پرپوری دنیا کی ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :