Time 18 ستمبر ، 2022
پاکستان

لندن میں نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیلاب کی صورت حال میں برادرممالک تعاون کررہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف— فوٹو: فائل
سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیلاب کی صورت حال میں برادرممالک تعاون کررہے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ن لیگ کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے اور ملاقات میں  ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد نواز شریف نے شہباز شریف کو خود باہر چھوڑنے آئے۔ اس موقع پر میڈيا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیلاب متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیلاب کی صورت حال میں برادرممالک تعاون کررہے ہیں اور مسلسل سامان آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :