پاکستان
16 جنوری ، 2012

وزیراعظم سیکریٹری دفاع کو برطرف کرنے کا حق رکھتے ہیں، خواجہ آصف

وزیراعظم سیکریٹری دفاع کو برطرف کرنے کا حق رکھتے ہیں، خواجہ آصف

کراچی … مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹری دفاع کو برطرف کرنے کاحق رکھتے ہیں، فوج وزیراعظم کے ماتحت ادارہ ہے۔ جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کے عہدے کا ایک تقدس ہوتا ہے، وزیراعظم گیلانی نے اپنے عہدے کے تقدس کا خیال نہیں رکھا، اس عہدے کا تقدس برقرار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہم فوج کی مداخلت کے حامی نہیں ، شہباز شریف نے وزیراعظم کو عوام سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیکریٹری دفاع کو قاعدہ قانون اس وقت نظر نہیں آتا جب منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑی پہنادی جاتی ہے۔

مزید خبریں :