Time 19 ستمبر ، 2022
کھیل

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لاہورکی ٹیم نے جیت لیا

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل راؤنڈ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا — فوٹو: فائل
ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل راؤنڈ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا — فوٹو: فائل

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل لاہورکی ٹیم نے جیت لیا۔

اگلے ماہ اسپین میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں حسن شاہنواز اور ثاقب رحمان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کا فائنل راؤنڈ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا گیا جس میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔

مجموعی طور پر تین زونز میں ہونے والے مقابلوں میں تین سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اب اگلے ماہ ورلڈ فائنل میں پاکستان، دیگر 40 ممالک کے ساتھ اسپین میں مقابلہ کرے گا۔

ورلڈ کارپوریٹ گالف چیلنج پاکستان کی اختتامی تقریب مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی۔

اختتامی تقریب میں سابق کرکٹر شفقت رانا سمیت انوی ٹیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والے اور سابق گالفرز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

مزید خبریں :