'بی بی شوبز میں اسلیے نہیں آیا کہ لوگ انکل کہیں'، زرنش نے فردوس جمال کا پرانا قصہ سنادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اداکارہ زرنش خان نے سینئر  اداکار فردوس جمال کے ساتھ ماضی میں ہونے والی ایک گفتگو سے متعلق بتایا ہے۔

حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے فلم اسٹار ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ نہ ان کی آواز اچھی ہے نہ کردار، ہمایوں میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر سینئر اداکار کے انٹرویو کہ کلپس وائرل ہوئے تو انہیں صارفین سمیت معروف شوبز شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا 'فردوس جمال ہمیشہ مجھے لوگوں سے متعلق اپنے خیالات اور مسائل کے باعث حیران کر دیتے ہیں'۔

انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا 'ہم ایک مرتبہ کسی ڈرامے میں کام کر رہے تھے اور میں نے احترام میں کہا اسلام علیکم فردوس انکل، کیا حال ہیں آپ کے؟'

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

زرنش نے کہا 'انہیں (فردوس جمال) کو  یہ بات بری لگ گئی اور مجھے جواب دیا بی بی میں شوبز میں اس لیے نہیں آیا کہ لوگ مجھے انکل بولیں، جس پر مجھے حیرانی ہوئی اور میں نے کہا ٹھیک ہے فردوس صاحب'۔

اداکارہ نے لکھا 'انسان کو ہمیشہ نرم مزاج رہ کر بات کرنی چاہیے'۔

مزید خبریں :