Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

طاہر اشرفی کو علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے کیوں ہٹایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب
طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا: ذرائع— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق طاہر اشرفی کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کے اگلے روز ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے مریم اورنگزیب اورجاویدلطیف پر مقدمے پربات کی اورطاہر اشرفی پردباؤ ڈالاگیا کہ معاملہ علما بورڈ میں جانے پر حق میں فیصلہ دیا جائے تاہم طاہراشرفی کا مؤقف تھاکہ علما بورڈ کو غیر سیاسی رکھا جائے۔

ذرائع طاہر اشرفی کے مطابق عمران خان حکومت کی بھیجی گئی درخواستوں پر شریعت کے مطابق فیصلے دیے۔

مزید خبریں :