Time 21 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے آج پنجاب کے اعلیٰ پولیس افسران کا ویڈیو لنک اجلاس طلب کرلیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے آج پنجاب کےاعلیٰ پولیس افسران کا ویڈیو لنک اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کو وزیراعلیٰ کے بلائے گئے ویڈیو لنک اجلاس کی دعوت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس افسران کی میٹنگ کا دعوت نامہ بذریعہ واٹس ایپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سمیت تمام آرپی اوز،ڈی پی اوز اور سی پی او کو میٹنگ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی پولیس افسران سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :