پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2022

وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کرلی

پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے، عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فوری طور پر بھارت سے مچھردانیاں خرید کردینےکوتیارہے: نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام— فوٹو: فائل
پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے، عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فوری طور پر بھارت سے مچھردانیاں خرید کردینےکوتیارہے: نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام— فوٹو: فائل

وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کرلی۔

نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فوری طور پر بھارت سے مچھردانیاں خرید کر دینےکو تیار ہے، اتنی بڑی تعداد میں مچھر دانیاں فوری طور پر بھارت سے خریدی جا سکتی ہیں۔

ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق اس ماہ سندھ میں ملیریا کے 80 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکےہیں، 22 فیصد سےزائدکیسز 'پلازموڈیم فالسی فیرم' ٹائپ ہیں جو خطرناک ہے۔

ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسد علی کا کہنا تھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات کی شدید قلت ہے اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سے بچے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا ٹیسٹنگ کٹس اوراینٹی ملیریل ادویات پہنچائی جائیں، ملیریا کا توثیقی ٹیسٹ کیے بغیرعلامات کی بنیاد پرفوری علاج شروع کیا جائے۔

ڈاکٹر اسد علی کا کہنا تھاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریاگائیڈ لائنز ریلیکس کرکےجانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :