21 ستمبر ، 2022
سری لنکا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کراچی پہنچ گئی۔
سیلون چائے پر مشتمل امدادی سامان کراچی میں سری لنکا کے قونصل جنرل جگتھ ابیورنا نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔
سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا تھا۔