کھیل
19 فروری ، 2012

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے ہرادیا

ہملٹن…دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں رچرڈ لیوائے کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقانے نیوزی لینڈ کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔لیوائے نے 51 گیندوں پر 13 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 117 رنز بنائے۔ ہملٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ڈی ویلیئرزنے ٹاس جیت کو میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر173رنز بنائے۔گپتل 47 اور کپتان برینڈن مک کلم 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فرینکلن نے صرف 14 گیندوں پر28 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ اس طرح پروٹیز کو میچ جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی اننگز کی خاص بات لیوائے کی جارحانہ بیٹنگ تھی، وہ 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنوبی افریقا کی اس کامیابی کے بعد3 میچوں پر مشتمل سیریزایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :