پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم لگے اور سزا ہو: حامد خان

فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے: سینیئر وکیل— فوٹو: فائل
فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے: سینیئر وکیل— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔

سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔

حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور اُنہیں سزا بھی ہوجائے۔

مزید خبریں :