Time 26 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی سے اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی پنجاب سے بازیاب

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ملزم نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا — فوٹو: فائل
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ملزم نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا — فوٹو: فائل

کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پولیس نے پنجاب کے شہر لودھران سے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے 15 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو سرجانی تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے پنجاب کے شہر لودھراں میں کارروائی کر کے بازیاب کرا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کرنے کی غرض سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہوگیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم شہباز کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :