پاکستان
16 جنوری ، 2012

بلیک بیری کمپنی کا معلومات تک رسائی دینے سے انکار

بلیک بیری کمپنی کا معلومات تک رسائی دینے سے انکار

ٹورنٹو … معلومات تک رسائی کی حکومتی درخواست بلیک بیری کمپنی ریسرچ ان موشن نے مسترد کردی ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قوانین کے تحت بلیک بیری کاڈیٹا کسی دوسرے فریق کونہیں دے سکتے۔بلیک بیری کمپنی ریسرچ ان موشن کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کاجواب دیدیاہے،کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قوانین کے تحت بلیک بیری کاڈیٹا کسی دوسرے فریق کونہیں دے سکتے، ڈیٹاکے حصول کے لیے متعلقہ صارف ہی رجوع کرسکتاہے،بلیک بیری کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم کی جانب سے اٹارنی جنرل کی درخواست کاتفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ٹورنٹومیں پاکستان کے قائم مقام قونصلرعمران علی نے جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے انہیں سربمہرمراسلہ ملاتھا جو انہوں نے بلیک بیری کمپنی ریسرچ ان موشن کے اعلیٰ حکام کوبھجوایا تھا۔

مزید خبریں :