کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، کراچی پولیس چیف کے احکامات پر مختلف اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جیل چورنگی، لسبیلہ، نمائش چورنگی، مزار قائد، طارق روڈ، لبرٹی چوک، جیل پارک، لال قلعہ، محمود آباد میں کارپوریشن گیٹ پر چیکنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ اقراء یونیورسٹی، بہادرآباد، گلشن اقبال، اشفاق میموریل اسپتال، ڈسکو بیکری، ابو الحسن اصفہانی روڈ، سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں بھی ناکہ بندی کی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے سبزی منڈی، ڈیفنس ویو، نیو ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن کی بھی تیاری کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں شاہین فورس بھی متحرک کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ 12 مقامات پر اسنیپ چیکنگ جاری ہے، نیشنل ہائی وے سمیت حساس مقدمات پر شاہین فورس کے جوان بھی تعنیات ہیں، مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کی چیکنگ جاری ہے، چیکنگ پوائنٹس پر مشکوک افراد پر نظر رکھی جارہی ہے، بائیو میٹرک ڈیوائس سے مشکوک افراد کا ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شہری مشکوک شخص کی اطلاع ون فائیو پر دیں، نام راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :