اسلام آباد سے لندن کی پرواز میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو واپس اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایت کی اور طیارہ ایک گھنٹے بعد واپس اسلام آباد کی حدود میں پہنچ گیا__فوٹو: فائل
ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو واپس اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایت کی اور طیارہ ایک گھنٹے بعد واپس اسلام آباد کی حدود میں پہنچ گیا__فوٹو: فائل

برطانوی ائیرلائن برٹش ائیر ویز کی اسلام آباد سے لندن کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کو فنی خرابی  کے باعث  واپس اسلام آباد لینڈکروادیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز بی اے 260 صبح 11:34 پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔

پائلٹ نے اڑان کے نصف گھنٹے بعد وادی دیر کے قریب طیارے کے ایک انجن میں غیر معمولی آواز محسوس کی جس کے بعد  پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو واپس اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایت کی اور طیارہ ایک گھنٹے بعد واپس اسلام آباد کی حدود میں پہنچ گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بوئنگ 787 طیارے کی دوبارہ فوری لینڈنگ کے لئے فیول ضائع کیا گیا۔

برٹش ائیر ویز کی پرواز 30 منٹ تک اسلام آباد پر نچلی پرواز کرتی رہی اور پرواز بی اے 260 نے 1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر  بحفاظت لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر  برٹش ائیر ویز  کے متاثرہ طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :