28 نومبر ، 2012
کراچی…اسٹیٹ لائف کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ جان بچانے کیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگانے والا شخص دم توڑگیا۔کراچی کے علاقے صدر میں زینب مارکیٹ کے سامنے واقع اسٹیٹ لائف کی عمارت میںآ ج صبح آگ لگ گئی، آگ عمارت کی8ویں منزل پر لگی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابوپالیا، تاہم اِس دوران ایک شخص نے گھبراہٹ میں کھڑکی سے چھلانگ لگالی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔چیف فائرافسراحتشام الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہکافی لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا، تمام اداروں کے تعاون سے بڑے نقصان سے بچ گئے ،عمارت میں فائر فائٹنگ سسٹم موجود تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی۔