پاکستان
Time 03 اکتوبر ، 2022

آرمی چیف کی تقرری پر ہم بلاوجہ ایک باولےکی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں: فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہم بلاوجہ ایک باولےکی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں، عمران خان اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی پرکڑی تنقیدکی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جسے آرمی چیف کی تقرری کا آئینی اختیار ہے فیصلہ وہی کرےگا، آرمی چیف کو مزید توسیع مل سکتی ہے یا نہیں یہ آئین کے مطابق دیکھنا ہے، جس کو آئین اختیار دیتا ہے فیصلہ بھی اس نے ہی کرنا ہے۔

پی ٹی آئی اس قابل ہی نہیں کہ ان سے بات کی جائے، حکیم رانا ثناء اللہ لانگ مارچ کی تیاری کرنے والوں کا علاج کرنےکے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کو آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سڑکوں اور جلسوں میں بات نہ کرنےکا مشورہ  دیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آرمی چیف کے تقررکی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں :