03 اکتوبر ، 2022
اسلام آباد میں احتجاج کرنے والےکسانوں کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی، وزیراعظم سے ملاقات کیے بغیرکسان رہنما واپس احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے واپس لوٹنےکے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نےکہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ کا مسئلہ منگل کو حل کر دیں گے۔
چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم صبح تک انتطار کریں گے، وزیراعظم کے شیڈول میں ہماری ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جائےگا، ہمارا مؤقف اور ارادہ ایک ہی ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔