کھیل
19 فروری ، 2012

تین ملکی سیریز: آسٹریلیا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے دی

تین ملکی سیریز: آسٹریلیا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے دی

برسبین… تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 110 رنز سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بالرز کی شاندار بالنگ کے باعث بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 43.3 اوورز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں اسے 110 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کینگروز کی بالنگ کا جم کرسامنا نہ کرسکا، انہوں نے 56 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بالر ہلفنہاس نے 33 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ہلفنہاس کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :