Time 06 اکتوبر ، 2022
پاکستان

بلدیہ ٹاؤن میں گھر سے ملنے والے بھاری اسلحہ کا معمہ حل ہوگیا

گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عمران علی اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث نہیں نکلا : پولیس/ فائل فوٹو
گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عمران علی اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث نہیں نکلا : پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں ایک گھر سے برآمد شدہ بھاری اسلحہ کا معمہ حل ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عمران علی اسلحہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث نہیں نکلا اور نہ ہی وہ دہشتگرد ہے بلکہ وہ گھروں میں تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرنے والا عادی جرائم پیشہ ہے۔

ایس ایس پی  کیپٹن فیضان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں تین ڈبل بیرل 12 بور رائفلز، کارتوس اور موبائل فون کی برآمدگی کے حوالے سے ملزم سے تفتیش کی گئی تو انکشاف سامنے آیا کہ ملزم نے یہ اسلحہ 24 ستمبر کی رات سعید آباد تھانے کی حدود میں واقعہ کریسنٹ پبلک اسکول میں گھس کر الماری توڑ کر چوری کیا تھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسکول میں سکیورٹی پر تعینات پرائیوٹ گارڈز ڈیوٹی ختم کرکے گھر جاتے تھے تو اسلحہ اسکول میں الماری میں مقفل کرکے جاتے تھے۔ 

پولیس نے بتایا کہ ملزم علاقے میں بند گھروں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتا رہا ہے، اسی طرح اسکول میں بھی واردات کی تو بھاری اسلحہ ہاتھ لگ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سے برآمد 22 موبائل فون اس نے مختلف مقامات سے چوری کیے تھے۔

مزید خبریں :