Time 10 اکتوبر ، 2022
پاکستان

اسلام آباد:نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد میں گزشتہ روز  نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ 436 دفعہ کے تحت ایس ایچ او متین چوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ نامعلوم افراد نے شاپنگ مال کو نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی، ٹاور اے شدید آگ کی لپیٹ میں تھا، ریسکیو ادارے آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی جس پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی، شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

مزید خبریں :