10 اکتوبر ، 2022
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز اور قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ لاہور میں گولف سے لطف اندوز ہوئے۔
حفیظ اور ویوین رچرڈز نے مقامی کلب میں گولف کھیلی اور اس دوران دونوں نے سیلفیاں بھی لیں۔
سوشل میڈیا پر ویوین رچرڈز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے محمد حفیظ نےٹوئٹ کی کہ ویوین رچرڈز کی شاندار کمپنی کا مزہ آیا، خوشگوار موسم میں گولف کا راؤنڈ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔
ویوین رچرڈز پاکستان جونیئر لیگ میں گوادر شارکس کے مینٹور ہیں جب کہ پی جے ایل کے لیے آنے والے ڈیرن سیمی اور ڈومینک کورک نے بھی اس سے قبل گولف کھیل چکے ہیں۔