Time 10 اکتوبر ، 2022
کھیل

رضوان نے آئی سی پلیئر آف دی منتھ ’سیلاب متاثرین‘ کے نام کردیا

ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا، مجھے امید ہے کہ یہ ان کے چہروں کا مسکراہٹ لائے گا: رضوان/ فائل فوٹو
 ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا، مجھے امید ہے کہ یہ ان کے چہروں کا مسکراہٹ لائے گا: رضوان/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔

ایک بیان میں رضوان نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا، مجھے امید ہے کہ یہ ان کے چہروں کا مسکراہٹ لائے گا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھاکہ میں یہ ایوارڈ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے متاثرین کے نام کرنا چاہوں گا۔

رضوان نے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے لیے چیزوں کا آسان بنایا۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ اس سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں ، میں اس مومنٹم کو آسٹریلیا بھی لے کر جانا پسند کروں گا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مینز پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔

مزید خبریں :