Time 11 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پشاور میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران گولی چل گئی، 2 افراد زخمی

فریقین آٹے کا ٹرک اپنے اپنے علاقوں میں لے جانے چاہتے تھے جس پر ہاتھا پائی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی: پولیس— فوٹو:فائل
فریقین آٹے کا ٹرک اپنے اپنے علاقوں میں لے جانے چاہتے تھے جس پر ہاتھا پائی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی: پولیس— فوٹو:فائل

پشاور میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق پشاور کے علاقے جمیل چوک میں سرکاری آٹےکی تقسیم میں بےنظمی کےباعث واقعہ پیش آیا۔

چوک میں سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق فریقین آٹے کا ٹرک اپنے اپنے علاقوں میں لے جانے چاہتے تھے جس پر  ہاتھا پائی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :