Time 12 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی کی نجی شپنگ کمپنی کے دفتر میں ملازم کو حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع نجی شپنگ کمپنی کے دفتر میں کام کرنے  والے ملازم کو حبس بیجا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ رات پولیس نے حبس بیجا میں قید نوجوان کو بازیاب کرایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں حبس بیجا اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں شپنگ کمپنی کے مالک تاج الدین کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم اطلاعات کے مطابق ملزم تاج الدین دو روز قبل دبئی فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے اسکا دفتر سیل کردیا گیا ہے جبکہ دفتر کے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں گزشتہ رات عمارت کے چھٹے فلور پر پولیس نے کارروائی کے بعد آٹھ روز سے حبس بیجا میں تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کو بازیاب کرایا تھا۔

بازیاب ملازم عبدالغفار نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ دفتر میں چپڑاسی کی حیثیت سے کام کرتا تھا، 3 اکتوبر کو اس پر 5 لاکھ روپے چوری کا الزام لگایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

مزید خبریں :