14 اکتوبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سہ ملکی سیریز کا فائنل کھیل کر آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم آج کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کا فائنل کھیل کر ٹیم میڈیا منیجر ابراہیم بادیس کے ہمراہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن پہنچیں گے۔
بابر اعظم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنی ہے، تمام 16 کپتانوں کی پریس کانفرنس ہفتے کو میلبرن میں شیڈولڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے باقی ارکان ہفتے کو کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ آسی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جبکہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔