30 نومبر ، 2012
نیویارک… اقوام متحدہ میں فلسطین کو مبصر ریاست کی حیثیت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی حما یت میں 138ووٹ ڈالے گئیجبکہ 9نے مخالفت کی۔ 41ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔امریکا ،اسرائیل اور کینیڈا نے مخالفت میں ووٹ دیا۔جنرل اسمبلی اراکین نے فلسطین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں مبصر ریاست کی حیثیت دے دی۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔