Time 14 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی: صدر میں کلینک پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم کا ملزم گرفتار

ملزم ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا۔ذرائع/ فائل فوٹو
 ملزم ملیر قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا۔ذرائع/ فائل فوٹو 

سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے  28 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر میں دانتوں کے کلینک پر  فائرنگ کرنے والے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے کلینک میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جس میں ایک شخص جاں بحق اور  دو زخمی ہوئے تھے، ملزم قائد آباد کے علاقے میں روپوش تھا۔ 

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی حکام کے ساتھ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر شرجیل میمن  نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن سے صدر واقعہ کا ملزم گرفتار ہوا، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے لگ بھگ 100 سے زائد کیمروں کی مدد لی گئی، گرفتار ملزم وقار خشک کو واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ 

مزید خبریں :