Time 14 اکتوبر ، 2022
پاکستان

استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی/ فائل فوٹو
خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی/ فائل فوٹو

استنبول سے منیلا کی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس کے باعث پرواز کو کراچی  میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے فلپائن کے شہر منیلا کیلئے ترکش ائیر لائن کی پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی جس کے باعث طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد پرواز میت کے ساتھ فلپائن روانہ کردی گئی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ  پڑنے پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے نے 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی  جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کی۔

مزید خبریں :