پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے: امریکی صدر کا الزام

امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس اور چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا/ فائل فوٹو
امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس اور چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیا۔

نمائندہ جیونیوز کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :