پاکستان
Time 17 اکتوبر ، 2022

'کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی'، اپنے امیدواروں کی فتح پر بلاول کا ٹوئٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکراچی اور ملتان کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! 

 بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کوشکست دینے پربھائی موسی گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کو مبارک باد، 2018 میں چوری کی گئی نشستوں پرعمران خان کو شکست دینے پر مبارک باد۔

خیال رہےکہ این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دس ہزار ووٹوں سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا، عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس نشست پر پہلے پی ٹی آئی کے کیپٹن ریٹائرڈ جمیل خان کام یاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب ملتان میں بھی پی ٹی آئی امیدوار کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہاں  علی موسیٰ گیلانی ایک لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مد مقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82  ہزار  141 ووٹ حاصل کیے۔

خیال رہےکہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔

مزید خبریں :