Time 18 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار

الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز اور سیاہی پر اخراجات کرچکا ہے اور تاخیرکی صورت میں سیاہی خراب ہونےکا بھی اندیشہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز اور سیاہی پر اخراجات کرچکا ہے اور تاخیرکی صورت میں سیاہی خراب ہونےکا بھی اندیشہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار  ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے، الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز اور سیاہی پر اخراجات کرچکا ہے اور  تاخیرکی صورت میں سیاہی خراب ہونےکا  بھی اندیشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کی تاخیر سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوجائےگا جب کہ سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ چندے سےکارکنان الیکشن کی تیاریوں کے اخراجات کرتے ہیں۔

سکیورٹی وسائل کی کمی پرسندھ حکومت دومرحلوں میں انتخابات کی تجویزدے چکی ہے،  پہلے مرحلے میں3 اضلاع اور دوسرے میں 4 اضلاع میں انتخابات کی تجویز ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4ہزار 990 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :