18 اکتوبر ، 2022
اداکار احسن خان کی بیٹوں کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
'میں نہیں تو کون'، یہ گانا مشہور بھارتی ریپر سرشتی کا ہے جو ان دنوں کافی مشہور ہے اور سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ اس گانے پر اپنی ویڈیوز بناتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستانی اداکار احسن خان بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے اپنے بیٹوں کے ساتھ اس گانے پر ایک ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔
ویڈیو احسن خان کے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے دونوں بیٹے والد کے ہمراہ گانے پر لپسنگ کررہے ہیں۔