دنیا
Time 20 اکتوبر ، 2022

پیوٹن نے ضم شدہ یوکرینی علاقوں میں مارشل لاء نافذ کر دیا

مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین تخریب کار گروپوں کو ہمارے علاقوں میں بھیجتا ہے، کرائیمیا پُل دھماکے کے بعد ہم نے اپنی جوہری توانائی تنصیبات پر حملوں سمیت دیگر حملوں کو ناکام بنایا ہے — فوٹو: فائل

روسی صدر پیوٹن نے روس میں ضم کیے جانے والے چاروں یوکرینی علاقوں ڈونیتسک، لوگانسک، زاپروژیا اور خرسون میں مارشل نافذ کر دیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے یوکرین عوام کی مرضی تسلیم کرنے کے بجائے دہشت گردی کے طریقے استعمال کر رہا ہے، گولیاں چل رہی ہیں، شہری مر رہے ہیں، یوکرینی حکومت نے مذاکرات کی ہر تجویز مسترد کر دی ہے۔

مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین تخریب کار گروپوں کو ہمارے علاقوں میں بھیجتا ہے، کرائیمیا پُل دھماکے کے بعد ہم نے اپنی جوہری توانائی تنصیبات پر حملوں سمیت دیگر حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی یقینی بنانے اور مستقبل کے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر پچیدہ کاموں کو حل کر رہے ہیں۔

کریملن کے مطابق روس میں ضم ہونے والے چاروں علاقوں میں مارشل لا کا نفاذ کل سے ہوگا، مارشل لا کے تحت ان علاقوں میں کرفیو، نقل وحرکت کی حدود کا تعین کیا جا سکے گا اور سینسرشپ اور غیرملکیوں کے داخلے پر بھی کنٹرول ہوگا۔

روس کی جانب سے مارشل لا کا اقدام یوکرینی افواج کی روس کے زیرقبضہ علاقوں میں پیش قدمی پر سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :