دنیا
20 فروری ، 2012

ایران نے برطانیہ اور فرانس کوخام تیل کی فروخت روک دی

ایران نے برطانیہ اور فرانس کوخام تیل کی فروخت روک دی

تہران … ایران نے یورپی یونین کی پابندیوں کیخلاف جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے برطانیہ اور فرانس کوخام تیل کی فروخت روک دی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت پیٹرولیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے برطانیہ اور فرانس کی پیٹرولیم کمپنیوں کو تیل کی فراہمی روک دی گئی ہے اور اب ایران اپنا تیل نئے صارفین کو بیچے گا ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تیل کی فراہمی روکے جانے سے فروخت متاثر نہیں ہوگی،تاہم اگر ایران پر پابندیاں عائد کی گئیں تو بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کا شدید اثر پڑیگا۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے تنازعے پر گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا کہ یکم جولائی سے ایرانی خام تیل کی درآمد بندکردی جائیگی،جس پر ایران نے جوابی اقدام کرتے ہوئے تیل کی فراہمی قبل ازوقت ہی روک دی ہے۔

مزید خبریں :