Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے پرویز خٹک کی آڈیو وائرل

ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق کارکنان کو احتجاج کی کال دی/ فائل فوٹو
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق کارکنان کو احتجاج کی کال دی/ فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی  عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف  توشہ خانہ کیس کے متوقع  فیصلے سے متعلق کارکنان کو احتجاج کی کال دی۔

آڈیو میں پرویز خٹک پشتو زبان میں گفتگو کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ حق میں آتا ہے تو بہت اچھی بات ہے،فیصلہ حق میں نہ آئےتوکارکن سڑکوں پرنکلیں  ہرضلع میں پارٹی ورکرزبھرپور احتحاج کریں تاکہ راستے بند ہوں، لوگوں کو پتا چل سکے کہ تحریک انصاف ایک قوت ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے توشہ خان کیس پر جاری  بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو چیزیں خریدیں وہ ڈکلیئرڈ ہیں، توشہ خانہ ریفرنس خارج ہونا چاہیے،کیس ٹریبونل کو بھیجا گیا تو غلط ہوگا، اسپیکر نے عمران خان کو سنے بغیر نوٹس جاری کیے،ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں۔

مزید خبریں :